Posted: 11 Oct 2012 09:03 PM PDT خواتین و حضرات ! دعا انسان اور اس کے پروردگار میں ایک خوبصورت رشتہ ہے ، جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا ۔ دعا انرجی کی ایک بہت ہی طاقتور قسم ہے جو ایک عام شخص آسانی سے خود میں پیدا کر سکتا ہے ۔ دعا کا انسانی ذہن اور انسانی جسم پر ایسا ہی اثر ہوتا ہے جیسے غدودوں کے عمل کا ہوتا ہے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مسلسل دعا کے بعد بدن میں ایک طرح کی لہر پیدا ہو جاتی ہے ۔ ذہنی قوت عود کر آتی ہے ۔ سکون پیدا ہو جاتا ہے ۔ اور انسانی رشتوں کے گہرے اور دور رس عوامل سمجھ میں آنے لگتے ہیں ۔ سچی عبادت ، دلی دعا ، اصل مین زندگی کا چلنا ہے ۔ سچی اور صراط مستقیم والی زندگی دعا سے معرض وجود میں آتی ہے ۔ |
To post to this group, send email to keep_mailing@googlegroups.com
No comments:
Post a Comment