Thursday, 21 May 2015

[ ::: ♥Keep_Mailing♥ ::: ]™ ﺗﻤﺎﻡ ﻓﯿﺲ ﺑﮏ کے استعمال کندہ سے مودبانہ گزارش هے


ﺗﻤﺎﻡ ﻓﯿﺲ ﺑﮏ کے استعمال کندہ سے مودبانہ گزارش هے کہ متوجہ هوں !!!
اللہ کہ لیئے متوجہ هوں !!!

کیا هم نے کبهی اس پر غور و فکر کیا هے کہ هم فیس بک کا استعمال کس طرح کر رهے هیں ؟؟؟

یاد کریں کہ هم نے ماضی یا حال میں کوئی ﻓﺤﺶ فوٹو، فحش وڈیوز، گانے والی وڈیوز شیئرز کی هیں ؟؟؟
یا ان پر لائیک کیا هے ؟
یا ان کہ حق میں کمنٹس کیئے هیں ؟
یا انہیں شیئرز کیا هے ؟
یا پهر جهوٹ پر جهوٹ، بہتان، الزام کی شکل میں یا کوئی بهی ایسی تحریر خود لکھ کر پوسٹ کی هے جو خود کو بهی دوسروں کو بهی گناهوں میں مبتلا کر چکی هو ؟؟؟؟

بہت سارے هم میں سے هیں خود تو اپنے وال پر کچھ بهی گناہ والے کام نہیں کرتے لیکن دوسروں دوستوں کہ گناه کو شیئر کرتے هیں، اسے لائیک کرتے هیں، یا اس گناه والی کسی بهی قسم کی پوسٹ کی تائید کہ لیئے کمنٹس کرتے هیں،


یاد رکهیں خوب اچهی طرح یاد رکهیں،


اگر ایسا کچھ هم کر رهے هیں تو سمجهیئے هم پهر بہت هی خطرناک عمل میں لت پت هوگئے هیں، اور یہ فیس بک خود همارا ایک اعمال نامہ هے جسے هم اپنے ہاتھوں خود لکھ رهے هیں،
هماری ایک غلطی آگے سینکڑوں، ہزاروں، اور لاکھوں لوگوں کو گناهوں میں مبتلا کر دیتی هے،

هم اللہ تعالٰی سے فیس بک پر کی گئی اپنی غلطیوں کی معافی مانگ لیں ،،،،،ممکن هے ،،،،،،،،،،، لیکن وه سینکڑوں ہزاروں اور لاکھوں لوگ جو فیس بک پر هم سے جڑے هوئے وه جو همارے گناه والے عمل سے گناه گار هوئے یا گناهوں میں مبتلا هوئے هیں اس کی معافی کیسے ملے گی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یاد رکهیئے ،،، جس طرح نیکیوں کا صدقہ جاریہ هوتا هے، بالکل اسی طرح گناهوں کا جاریہ بهی هوتا هے،،،،،،،

موت آئی، دنیا سے رخصت هوئے، اب کون سا جاریہ هم چهوڑ جارهے هیں دنیا میں ؟؟؟

نیک اعمال والا صدقہ جاریہ ؟؟؟

گناهوں میں لوگوں کو لت پت کرنے والا برے اعمال والا جاریہ؟؟؟
قرآن کریم میں اللہ تعالٰی فرماتے هیں،،،،

کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکها هے کہ انہیں یوں هی چهوڑ دیا جائے گا، بس وه یہ کہہ دیں کہ" هم ایمان لے آئے" ان کو آزمایا نہ جائے؟


حالانکہ هم نے ان سب کی آزمائش کی هے جو ان سے پہلے گزر چکے هیں، لہذا اللہ ضرور معلوم کر کہ رهے گا کہ کون لوگ هیں جنہوں نے سچائی سے کام لیا هے، اور وه یہ بهی معلوم کر کے رهے گا کہ کون لوگ جهوٹے هیں *

)سورة العنكبوت، آیت نمبر 2, 3 *

آسان ترجمہ قرآن شیخ تقی عثمانی صاحب مدظلہ(
تهوڑی دیر کہ لیئے سوچیں اور اپنی اپنی وال کی پوسٹوں کو چیک کریں اور پلٹ آئیں


--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Keep_Mailing" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to keep_mailing+unsubscribe@googlegroups.com.
To post to this group, send email to keep_mailing@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/keep_mailing.
To view this discussion on the web visit https://groups.google.com/d/msgid/keep_mailing/CAG%3DbiTv1v3xvONgPgQC-UJ6gZ3_1HB3T-GESi_UHb7y1VGTTuQ%40mail.gmail.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment