Friday, 14 August 2015

[ ::: ♥Keep_Mailing♥ ::: ]™ ​ 🌟🌟اما احمد رحمه الله کی اپنے بیٹے کو​ شادی کے موقعه پر وصیت🌟🌟

​​
🌟🌟اما احمد رحمه الله کی   اپنے بیٹے کو وصیت🌟🌟

💠اما احمد رحمه الله نے اپنے صاحبزادے کو ان کی

​​
شادی کے موقعه پر وصیت کرتے هوئے فرمایا:
اے میرے لخت جگر!
دس خصلتیں اور عادتیں ایسی هیں که جب تک تم اپنی اهلیه کے ساتھ معاملات میں ان کی رعایت نه کرو تو تم اپنے گھر میں هرگز بھی خوشی و راحت نهیں پا سکتے, لهذا تم انهیں مجھ سے سن کر یاد رکھو اور اچھی طرح سے ان کا اهتمام کرنا.

1⃣2⃣ عورتیں لاڈ پیار, مزاح کی باتوں اور محبت میں صراحت کو پسند کرتی هیں, اس معامله میں اپنی بیوی کے ساتھ بخل سے کام مت لینا, اگر تم نے اس بارے میں بخل سے کام لیا تو اپنے اور اس کے درمیان بے رخی وبے مروتی اور مؤدت میں کمی کا حجاب وپرده قائم کردو گے.

3⃣ عورتیں انتهائی سخت اور بھت هی محتاط مزاج مرد کو ناپسند کرتی هیں, جب که کمزور اور نرم مزاج کو جیسے چاهتی هیں استعمال کرلیتی هیں, یعنی زن مرید بنا لیتی هیں, سختی اور نرمی دونوں کو مناسب طریقه سے کام میں لاؤ, سختی و نرمی دونوں کو مناسب انداز میں کام میں لانا زیاده محبت و طمانینت کا باعث هے.

4⃣ عورتیں بھی اپنے شوهر کی شیریں گفتگو, خوبصوت نظر آنے, لباس کی صفائی ستھرائی اور عمده خوشبو کو پسند کرتی هیں جیسا که مرد اس کی ان خصلتوں کو پسند کرتا هے, لهذا تم اس کے ساتھ هر حال میں ایسے هی رهو.

5⃣ میاں کا گھر عورت کی سلطنت هوا کرتا هے, گھر کی چار دیواری کی آزادی سے وه یه محسوس کرتی هے که وه اپنی سلطنت کے تخت پر پاؤں پهلائے ایک ملکه کی حیثیت رکھتی هے, خبردار! تم اس کی اس سلطنت و بادشاهت کو منھدم نه کرنا اور خبردار تم اسے گھر کی بادشاهت کے اس تخت سے اتارنے کی کوشش مت کرنا, اگر تم نے ایسا کیا تو گویا تم نے اس کی بادشاهت چھین لی, آدمی کا سب سے بڑا دشمن اس کی بادشاهت واختیار کو چھننے والا هوتا, اگرچه اس کے ساتھ دیگر معاملات میں کتنا هی اچھا کیوں نه هو.

6⃣ عورت کی یه خواهش وچاهت هوتی هے که اسے اپنے شوهر کی محبت بھی حاصل هو اور وه اپنے گھر والوں(والدين وغيره) كو بھی نهکھوئے, خبردار! تم اس کے گھر والوں کے معامله میں خود یوں ایک پلڑے میں کھڑا نه کردینا که وه یا تو تمهیں اختیار کرے یا اپنے گھر والوں کو, اگر اس نے تمهیں اختیار کیا اپنے گھر والوں کے مقابله میں تو وه ایسی رنج وغم کی کیفیت میں مبتلا هوگی که جس کے برے اثرات آپ کی روزانه کی زندگی کی طرف منتقل کرتی رهے گی.

7⃣ عورت ٹیڑهی پسلی سے پیدا کی گئی هے, یهی اس کے جمال اور اس کی طرف میلان کا راز هے, یه اس میں عیب نهیں, اسی ٹیڑهے پن سے اسے زینت بخشی گئی هے, اگر وه کوئی غلطی کرے تو اس پر چڑهائی کرے کے اس کی کجی کی اصلاح کے درپے مت هونا, ورنه تم اسے توڑ بیٹهو گے, اس کا توڑنا اسے طلاق دینا هے, اگر وه کوئی غلطی کرے تو اتنی بھی ڈهیل مت دینا که اس کی کجی میں اضافه هوجائے که وه اس قدر سخت هوجائے که پهر تمهارے لیے نرم نه هوسکے, نه هی تمهاری بات سننے کو تیار هو, لیکن اپنی بیوی کے ساتھ همیشه سختی اور نرمی کے درمیان ره کر برتاؤ کرو, عورت کی فطرت هے که وه شوهر کی ناشکر هوتی هے اور اچھائی کا انکار کرتی هے, اگر تم اس کے ساتھ ایک زمانه تک اچھائی کرتے رهو, پهر کھبی ایک بار  نا خوشگوار سلوک کرو, تو وه یه کھے گی که میں نے تم سے کھبی بھلائی نهیں پائی, اس کی یه عادت تمهے اسے ناپسند کرنے اور اس سے متنفر هونے نه دے, اس لیے که اگر تمهیں اس کی یه عادت ناپسند هو تو اس کی اور بھت ساری عادتیں تمهیں پسند هوں گی.

9⃣ عورت جسمانی کمزوری اور نفسانی تھکاوٹ کے ایسے مراحل سے گذرتی هے که الله تعالی نے بھی ان مخصوص حالات اور دنوں(حیض ونفاس) میں نماز کا فریضه معاف کردیا هے اور روزه ابھی نه رکھ کر بعد میں جب صحت لوٹ آئے اور مزاج معتدل هوجائے تو قضا کرنے کی اجازت دی هے,  ان حالات اور دنوں میں تم  اس کے ساتھ ربانی برتاؤ کرو, جس طرح الله نے اس کے ساتھ  فرائض کے سلسله میں تخفیف کا معامله فرمایا هے تم بھی اپنے مطالبات اور حکموں میں تخفیف والا سلوک کرو.

🔟 یاد رکھو! عورت گویا تمهارے قید میں هے, یعنی تمهارے حکم کی پابند هے, اس کی قید پر رحم  کھاؤ اور اس کی خطا پر درگذر سے کام لو, تو وه تمهارے لیے بھتریں متاع اور شریک حیات ثابت هوگی.
🌹🌹🌹

​Source Unknown but message is deep ​

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Keep_Mailing" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to keep_mailing+unsubscribe@googlegroups.com.
To post to this group, send email to keep_mailing@googlegroups.com.
Visit this group at http://groups.google.com/group/keep_mailing.
To view this discussion on the web visit https://groups.google.com/d/msgid/keep_mailing/CAG%3DbiTs0tQbuQ-obAyp0%2ByWSe3yCNXUa-jiH4c%3D5RbBGibBLQQ%40mail.gmail.com.
For more options, visit https://groups.google.com/d/optout.

No comments:

Post a Comment