Posted: 16 Jan 2013 09:35 PM PST ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ میں نے اپنے بابا جی سے پوچھا " جناب ! دنیا اتنی خراب کیوں ہوگئی ہے۔ اس قدر مادہ پرست کیوں کر ہو گئی ہے " ۔ بابا جی نے جواب دیا ! " دنیا بہت اچھی ہے ۔ جب ہم اس پر تنگ نظری سے نظر ڈالتے ہیں تو یہ ہمیں تنگ نظر دکھائی دیتی ہے ۔ جب ہم اس پر کمینگی سے نظر دوڑاتے ہیں تو یہ ہمیں کمینی نظر آنے لگتی ہے ۔ جب اسے خود غرضی سے دیکھتے ہیں تو یہ خود غرض ہو جاتی ہے ۔ لیکن جب اس پر کھلے دل ، روشن آنکھ اور محبت بھری نظر سے نگاہ دوڑاتے ہیں تو پھر اسی دنیا میں کیسے پیارے پیارے لوگ نظر آنے لگتے ہیں "۔ اشفاق احمد زاویہ 3 خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف صفحہ |
To post to this group, send email to keep_mailing@googlegroups.com
No comments:
Post a Comment