Monday, 24 December 2012

***keep_mailing*** اشفاق احمد - Cleaning Ourselves by Ashfaq Ahmed




 
ہم اپنے گھروں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں ۔ کھڑے ہو کر صفائی کراتے ہیں ۔ کونے کھدرے کرید کرید کر صاف کرواتے ہیں ۔ الماریاں ، ڈبے ، درزیں ، میزیں سب کو جھاڑا تھرکایا جاتا ہے ۔ 
 
عین اسی طرح ہم کو اپنے وجود کی صفائی بھی کرنی چاہیے ۔ اس کو کسی دوسرے سے صاف نہیں کرایا جا سکتا ۔ اسے خود ہی جھاڑو دے کر صاف کیا جاتا ہے ۔ اندر کئی ڈبے ایسے ہیں جو ہم نے کبھی کھولے  ہی نہیں ۔ کچھ گمان ایسے ہیں جن کو ویسے کا ویسا ہی بند کر رکھا ہے ۔ ان بند ڈبوں اور گمانوں اور بد گمانیوں کے اندر عجب طرح کی بدبو پیدا ہو گئی ہے ۔ پھر کچھ بولے ہوئے جھوٹوں کے خالی لفافے اور شیشیاں ہیں ۔ ان سے عجیب طرح کی ہمک آرہی ہے ۔ سینے کے بڑے صندوق میں کچھ نفرتیں ہیں جن میں اب پہلے کے مقابلے میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ان کا صفایا کرنا یوں مشکل ہے کہ ان میں ٹڈیاں ، جھینگر ، اور پسو پیدا ہو گئے ہیں ۔ اگر آپ یہاں دوائی پمپ کریں گے تو وہ شخصیتیں بھی کیڑے مکوڑوں کے ساتھ مر جائیں گی جن کو آپ نے نفرت کے لیے پالا ہوا ہے ۔ اس لیے بڑا صندوق اوندھا مار کر اسے زور سے تھپتھپانا پڑے گا ۔ پھر اپنی یادوں کی تہیں لگا کر اندر کپڑا پھیر کر صفائی کرنی پڑی گی ۔ چاہے کدورتیں ہوں ، چاہے نفرتیں ہوں ۔ اگر اندر کی صفائی ہوتی رہے تو سانس سے بدبو کے بھبھاکے ختم ہو جائیں گے ۔ یہ جو دنیا میں اتنے ماؤتھ واشز اور بریتھ فریشنرز بن رہے ہیں، ان کی ضرورت نہ رہے ۔ اگر اپنے وجود کی صفائی ہوتی رہے تو پھر ان سینٹوں کی ، کلونوں کی ، خوشبوؤں کی اور عطروں کی بلکل ضرورت نہ رہے

 
M Junaid Tahir
Read my Blog : http://paradigmwisdom.blogspot.com/
Blogger Twitter LinkedIn  Google Plus Blog RSS

--
To post to this group, send email to keep_mailing@googlegroups.com

No comments:

Post a Comment